وزیراعظم کریں گے آج قطر کا دورہ، کون کون ہو گا ہمراہ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج جمعرات کو ایک روزہ دورہ پر قطر روانہ ہوں گے جہاں وہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن الثانی سے ملاقات کریں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، زلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، امیر قطر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطہ کی صورتحال پر بات چیت ہو گی،
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور قطر کے قریبی دوستانہ اور باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کی تجارت، دفاع، عوامی روابط پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات ہیں۔ حکومت سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا یہ دوسرا دورہ ہو گا۔
قطر کے امیر نے جون 2019ءمیں پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس دورہ کے نتیجہ میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو تقویت ملی ہے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ اس عمل کو مزید آگے بڑھائے گا
واضح رہے کہ گزشتہ روز قطر نے پاکستان کوامریکا طالبان معاہدے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دے دی ہے ،قطری سفیرنے 29 فروری کی تقریب میں شاہ محمود قریشی کوشرکت کی دعوت دی،دعوت قطری ڈپٹی وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی جانب سے دی گئی، قطری سفیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خصوصی دعوت نامہ پیش کیا
امریکہ طالبان کے درمیان معاہدے پر دستخط کے دوران پاکستان موجود ہو گا یا نہیں؟ قریشی نے بتا دیا
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، امریکا طالبان معاہدے سے متعلق اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے،پاکستان کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے،افغان مفاہمتی عمل آگے بڑھانے میں پاکستان اور قطر کا کلیدی کردار ہے،آج دنیا پاکستان کا موقف تسلیم کر رہی ہے،امید ہے امن معاہدے پر دستخط بین الافغان مذاکرات کی طرف لے جائیں گے
واضح رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے مابین کیے گئے معاہدہ پر 29 فروری کو دستخط کیئے جائیں گے..معاہدے کی تقریب قطر میں ہوگی،امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایک مرتبہ تشدد میں کمی کا معاہدہ کسی نتیجے پر پہنچ جائے تو میں معاہدے پر دستخط کردوں گا۔