وزیراعظم آج رکھیں گے گھروں کی تعمیر کے منصوبوں کا سنگ بنیاد

0
46
Imran khan pm

وزیراعظم آج رکھیں گے گھروں کی تعمیر کے منصوبوں کا سنگ بنیاد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان آج وزارتِ ہاؤسنگ کی جانب سے بیس ہزار گھروں کی تعمیر کے سات منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ان سات منصوبوں کی مالیت سو ارب روپے ہے،چھ منصوبے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن جبکہ ایک منصوبہ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن سے متعلق ہے ۔ گھر و ں کی تعمیر و فر ا ہمی معا شی تر قی اور معا شر تی استحکام کے حوالے سے ملکی معیشت کا ایک اہم شعبہ ہے

صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

2020 میڈیا ورکرز کی آسانیوں کا سال، فردوس عاشق اعوان نے سنائی بڑی خوشخبری،کیا قانون لایا جا رہا ہے؟ بتا دیا

پی ٹی وی میں اچھے لوگوں کو پیچھے اور کچرے کو آگے کر دیا جاتا ہے، ایسا کیوں؟ قائمہ کمیٹی

بسکٹ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اس کے اشتہار میں ڈانس کیوں؟ اراکین پارلیمنٹ نے کیا سوال

میرے پاس کوئی اختیار نہیں، قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پیمرا نے کیا بے بسی کا اظہار

وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ان ہاوسنگ منصوبوں کی تعمیر سے جہاں ہزاروں بے گھر پاکستانیوں کو اپنی چھت میسر ہوگی وہاں تعمیراتی شعبہ سے منسلک صنعتوں کا بھی فروغ ہوگا۔اور روز گار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ ماضی میں منصوبہ سازی کے فقدان کی وجہ سے آج ہمارا ملک تقریبا ایک کروڑ ہاوسنگ یونٹس کی کمی کا شکار ہے اس بحران کی وجہ سے کم آمدنی والے اور تنخواہ دار طبقے کے لیے اپنے گھر کا حصول ناممکن بن چکا ہے،ہاؤسنگ اتھارٹی تمام اہل وفاقی ملازمین کو قابل برداشت قیمت پر معیاری رہائشی سہولتیں مہیا کر رہی ہے۔اس سلسلے میں بینکوں سے فنانسنگ کی سہولت بھی دی جائے گی

Leave a reply