وزیراعظم پاکستان عمران خان براستہ لندن امریکا جائیں گے اور لندن میں مختصر قیام کریں گے.

عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان امریکا کے پہلے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے وہ نجی ائیر لائن سے براستہ لندن امریکا جائیں گے، نجی ائیر لائن کی پرواز لندن جا کر رکے گی جہاں وزیراعظم عمران خان ائیر پورٹ پر ہی مختصر قیام کریں گے، وزیراعظم عمران خان انتہائی مختصر وفد کے ہمراہ امریکا جا رہے ہیں، وزیراعظم سے قریبی رفقا اورلندن میں مقیم سرکاری حکام سےملاقات متوقع ہے .

وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کتنے ہزار ڈالر خرچ ہوں گے؟ مراد سعید نے بتا دیا

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بیس جولائی کو امریکا کا دورہ کرنا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورے کی امریکا نے بھی تصدیق کی، وزیراعظم عمران خان کی دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہو گی. اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں‌ گے.

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکہ جانے کا فیصلہ کیا. چند دن قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی تھی جس میں‌ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا.

وزیراعظم کو شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا بتایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ اہم خبر

 

وزیراعظم سے ممکنہ این آر او کیلیے بلاول امریکا پہنچ گئے

وزیراعظم امریکا کس طیارے پر جائیں گے؟ ایسا فیصلہ کہ پاکستانی حیران ہو جائیں

 

Shares: