وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں امان و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس متوقع ہے۔

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی موجود ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کابینہ اراکین کے ہمراہ وزیراعظم اور وفاقی وزرا کا استقبال کیا وزیراعظم کی آمد خضدار واقعے کے تناظر میں انتہائی اہم ہے، شہباز شریف اہم ملاقاتوں اور بریفنگز میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم شہبازشریف اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے، شہباز شریف کو امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی۔

اس سے قل سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنگ میں کسی کی جیت ہوتی ہے تو ایک کی ہار ہوتی ہے، جنگ مستقل حل نہیں دیرپا امن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے ، پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آ رہے ہیں،جنگ کے دوران اسرائیل نے بھارت کی خوب مدد کی۔ سری نگر اور دیگر مقامات پر بھارت نے اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے، بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے تو کشمیر، پانی، تجارت اور دہشتگردی کے حوالے سے بات ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کیساتھ مذاکرات کے لیے اگر کوئی تیسرا ملک کردار ادا کرتا ہے تو ہم تیار ہیں، پاکستان ہمیشہ امن کی ہی بات کرتا ہے اپنا پانی کا حق ہرصورت میں لے کر رہیں گے خضدار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، دہشتگردی کا قلع قمع کریں گے، پاکستان معاشی اہداف حاصل کر رہا ہے، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کریں گے۔

Shares: