میرے نوجوانوں سیرت رسول ﷺ اوراسلامی تاریخ پرمبنی کتب کا مطالعہ کریں ،وزیراعظم مبلغ دین بن گئے،نصیحت آموزپیغام

اسلام آباد: میرے وطن کے نوجوانوں سیرت رسول  ﷺ اوراسلامی تاریخ پرمبنی کتب کا مطالعہ کریں ،وزیراعظم مبلغ دین بن گئے،نصیحت آموزپیغام،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں کو اسلامی تہذیب اور تاریخ پر مبنی کتاب پڑھنے کی تلقین کر دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ کورونا وباء کے باعث جاری لاک ڈاؤن کے دوران نوجوان اسلامی تہذیب اور تاریخ کا مطالبہ کریں، اس حوالے سے وزیراعظم نے نوجوانوں کو فراس الخطیب پڑھنے کی تجویز دی۔

 

 

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ فراس الخطیب مسلمانوں کی تاریخ سے متعلق زبردست کتاب ہے، اس میں مسلمانوں کےعروج اور زوال کی وجوہات کی داستان درج ہے۔

Comments are closed.