وزیراعظم آزاد کشمیر کا عید کا روز کنٹرول لائن پر گزارنے کا فیصلہ

0
179

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا بڑا فیصلہ ،عید کا روز کنٹرول لائن پر گزارنے کا اعلان کر دیا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نماز عید مظفرآباد میں پڑھنے کےبعد ایل او سی کا دورہ کریں گے سردار تنویر الیاس اگلے پاک فوج کے جوانوں سے بھی ملیں گے-

وزیراعظم آزاد کشمیر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں سے بھی ملیں گے اور مہاجرین کے کیمپوں میں بھی جائیں گے-

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے عید الفطر کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

تنویر الیاس خان نے کہا کہ عید الفطر پوری امت مسلمہ کے لئے خوشی کا تہوار ہے، دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کو عید الفطر کا دن مبارک ہو۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ہماری حقیقی عید تب ہو گی، جب ہم سب مل کر جامع مسجدسرینگر،درگاہ حضرت بل اور عید گاہ سرینگر میں ایک ساتھ نماز عید ادا کریں گے۔

گزشتہ روز سردار تنویر الیاس خان نے کہا تھا کہ ہماری افواج ایل او سی پر مکمل طور پر چوکس ہیں، پاک فوج کے ہوتے ایل او سی پر ایک پتہ بھی ہل نہیں سکتا پاک فوج کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، عید کی خوشیوں میں ایل او سی پر موجود جوانوں کو یاد رکھیں گے، عید ایل او سی پر موجود جوانوں کے ساتھ منائیں گے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا مزید کہنا تھا کہ مہاجر کیمپس اور یتیم خانوں میں مزدوروں کیلئے سرائے بنائیں گے، مزدور ان مقامات پر ٹھہر سکیں گے۔

Leave a reply