ساؤتھ آل لندن ویسٹرن ہوٹل میں آل پارٹیز کانفرنس زیر صدارت راجہ شکیل حیدر منعقد ہوا۔ جس میں بروز منگل 3 ، ستمبرلندن میں ہونے والے تاریخی کشمیر مارچ کو حتمی شکل دی گئی جس میں پاکستان اور آزاد کشمیر کی تمام سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس تاریخی “ کشمیر فری مارچ “ کا آغاز پارلیمنٹ سکوائیر لندن سے ہو گا اور یہ مارچ لندن کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا انڈین ہائی کمشن آل ڈچ پر اختتام پذیر ہوگا ،کشمیرفری مارچ کی قیادت آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کریں گے۔ مارچ میں مقبوضہ کشمیر کے رہنماوں کے علاوہ پاکستان اور کشمیری سیاسی پارٹیوں کے مرکزی قائدین بھی شامل ہوں گے اس کشمیر فری مارچ کی آواز دنیا بھر کے ایوانوں تک جائے گی ۔

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

راجہ شکیل حیدر نے کہا کہ بھارت اپنی دہشت گرد فوج کی مددسے نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ، کشمیری اس وقت مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں جن کے پاس خوراک اور ادویات ختم ہو چکی ہیں ۔کشمیری مسلمان مساجد تک نہیں جا سکتے اس وقت عالمی طاقتوں ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کو جھنجھوڑ نے کی ضرورت ہے ۔

بھارتی آرمی چیف پاک فوج کی حکمت عملی سے خوفزدہ، اپنی فوج پر لگائی پابندی

اجلاس میں چوہدری طارق، بوبی کشمیری، چوہدری مظہر ، راجہ سکندر ، چوہدری سعید ،اقبال منور سندھو ،شمع احرام، حنا ءملک ،راجہ قیوم ،شیخ سربلند ، گوگی پہلوان ،کونسلر وحید اکبر، کونسلر راجہ اسلم اور کونسلر سرفراز حسین شریک ہوئے۔ میٹنگ میں کشمیر فری مارچ کے شرکاءسے اپیل کی گئی کہ وہ صرف اور صرف کشمیری اور سیاہ جھنڈوں کے ساتھ شریک ہوں ۔ کشمیرفری مارچ کے اختتام پر کشمیر کی آزادی کیلئے اجتماعی دعا کی جائے گی

پاکستان کبھی بھی کسی بھی طرف سے پہل نہیں کرے گا،وزیراعظم، سکھوں کو سنائی خوشخبری

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست سے کرفیو نافذ ہے اور کشمیریوں کا گھروں سے نکلنا بند کیا گیا ہے، وادی کے چپے چپے پر قابض بھارتی فوج تعینات ہے.تعلیمی ادارے، انٹرنیٹ ،موبائل سروس بند ہے

انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

مودی سری نگر میں مسلمانوں کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، قریشی کا ہندو برادری کے جلسے سے خطاب

Shares: