اسلام آباد: وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا:اپوزیشن نے نظریں جمالیں ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اسدعمر اور معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں وزیراعظم کو کروناکی صورت حال اور ویکسی نیشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کل دوپہر 12 این سی سی برائےکرونا کا اجلاس طلب کرلیا۔ جس میں مستقبل کے حوالے سے اقدامات پر فیصلے کا امکان ہے۔

قبل ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آرپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 98 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد وبا سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 698 تک پہنچ گئی

Shares: