افغانستان کی بدلتی صورتحال، وزیراعظم نے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیا:اہم افغان رہنما شریک

0
40

اسلام آباد:افغانستان کی بدلتی صورتحال، وزیراعظم نے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیا:اہم افغان رہنما شریک،اطلاعات کے مطابق افغانستان کی موجودہ صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح کی مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اہم معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

بروز پیر مورخہ 16 اگست کو بلائے گئے اجلاس میں خطے خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی۔

دوسری جانب خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیش نظر افغانستان کی سیاسی قیادت پاکستان پہنچ گئی ہے۔ افغان سپیکر میر رحمان رحمانی بھی وفد میں شامل ہیں۔ خصوصی نمائندہ افغانستان محمد صادق نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق افغان وفد میں محمد یونس قانونی، استاد محمد کریم، احمد ضیاء مسعود، احمد ولی مسعود، عبداللطیف پیدرام اور خالد نور بھی شامل ہیں۔ افغان سیاسی رہنما افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد کی صورتحال پر ملاقاتیں کریں گے۔

معزول افغان صدراشرف غنی افغانستان سے فرار ہوکرتاجکستان پہنچنے میں کامیاب ہوگئے،کابل سےملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت کابل میں افغان حکومت کا حاتمہ ہوچکا ہے اورمعزول افغان صدراشرف غنی کسی غیرملکی طیارے میں‌ بیٹھ کرنامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے ہیں

کابل سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ امکان یہی ہےکہ یہ امریکہ کے طیارے میں فرارہوئے ہیں، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ اس سلسلے میں امریکی حکومت کی درخواست پراشرف غنی کو پہلے تاجکستان پہنچایا جائے گا جہاں معاملات کوایڈجسٹ کیا جائے گا

ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کابل میں اس وقت غیرملکی کابل ایئر پورٹ کے اندرمحصورہوچکے ہیں اورامریکہ نے افغان طالبان سے ان غیرملکیوں کی جان کی امان افغان طالبان سے مانگی ہے اورکہا ہے کہ ان کو کچھ نہ کہا جائے

ادھر کابل سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اشرف غنی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ فرار ہوئے ہیں ، اوران کی اگلی منزل کا ابھی تک کسی کو کوئی پتہ نہیں تاہم باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق ان کی پہلی منزل تاجکستان ہہے جہاں افغان حکومت کی نئی شکل کے حوالے سے ان کوشریک مذاکرات کیا جائے گا

دوسری طرف برطانوی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ معزول افغآن صدرفرارہوکرتاجکستان پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں

Leave a reply