وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کا دورہ ملتوی کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو کل ترکیہ کےلیے روانہ ہونا تھا، وزیر اعظم کے ترکیہ کے دورے کی آئندہ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ جانے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ نے ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے وزیراعظم امدادی فنڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی تھی۔ ایوان وزیراعظم کے مطابق امدادی فنڈ کے قیام کی منظوری منگل کو اسلام آباد میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی تھی۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کی۔ بعد ازاں وفاقی حکومت کے آفس آف دی کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس نے ’وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے متاثرینِ زلزلہ ترکیہ‘ کے لیے بینک اکاؤنٹ (جی 12166) کے قیام کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
مزید یہ بھی بڑھیں؛
لاہورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ’پہلے معیشت پھر الیکشن‘ کی متفقہ قرار داد منظور
کامران اکمل کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پیسے دینے کے بہانے خاتون کے ساتھ جنگل میں تین ملزمان نے کیا گھناؤنا کام
اپرکوہستان میں بس اور کار کھائی میں جاگریں، 17 افراد جاں بحق
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے مخیر حضرات اور عام شہریوں کو بھی ترکیہ کے امداد کے لیے قائم کیے گئے فنڈ میں دل کھول کر عطیات دینے کی استدعا کی تھی.ترکیہ اور پڑوسی ملک شام میں پیر کی صبح ریکٹر سکیل پر 7.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا. جس سے دونوں ممالک میں مجموعی طور پر پانچ ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں جبکہ 15 ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔ صرف ترکیہ میں تقریباً چھ ہزار عمارتیں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث زمین بوس ہو گئیں، جبکہ ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے کاروائیاں جاری ہیں.