اسلام آباد:2023ء میں معاشی ترقی6فیصد ہوجائےگی،وزیراعظم معیشت کی بحالی کےلیےبےتاب رہتےہیں: شوکت ترین نے پاکستان کی معیشدت کی بہتری کی خوشخبری سنادی ،

اطلاعات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مالی سال 2023ء میں معاشی ترقی 6 فیصد ہوجائے گی،معیشت میں روزگار اور پیداوار بڑھانے کیلئے عوامی اخراجات میں اضافہ کیا جائے گا، مالی سال 2022 میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 900 ارب روپے رکھیں گے۔

انہوں نے عالمی جریدے کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ حکومت انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبوں پر اخراجات میں 40 فیصد اضافے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مالی سال 2022 میں پی ایس ڈی پی کے کیلئے 900 ارب روپے رکھیں گے۔معیشت میں روزگار اور پیداوار بڑھانے کیلئے عوامی اخراجات میں اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال میں معیشت کی ترقی میں 5 فیصد اضافے کی ضرورت ہے۔آئی ایم ایف کی توقع ہے کہ اگلے سال 2022 میں معیشت 4 فیصد تک بڑھے گی۔

مالی سال 2021 مالی خسارہ 7فیصد تک ہوگا،گزشتہ سال مالی خسارہ 8.1 فیصد تھا،اگلے سال میں مالی خسارہ ایک فیصد سے 1.5فیصد تک کم ہوگا۔

Shares: