زیر اعظم اہل خانہ کے ہمراہ عید کہاں منائیں گے

باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان اہل خانہ کے ہمراہ نتھیا گلی چلے گئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نتھیا گلی میں عیدالاضحٰی منائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم 23 جولائی کو نتھیا گلی سے واپس اسلام آباد پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اگست سے سندھ میں سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جلسے اندرون سندھ میں ہوں.

ذرائع کا کہنا تھا کہ نتھیا گلی میں وزیر اعظم سے سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی۔ موسم کی خرابی کے پیش نظر وزیراعظم براستہ سڑک نتھیا گلی پہنچے، وزیراعظم عمران خان عید کی تعطلیلات نتھیا گلی میں گزاریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نتھیا گلی میں دو جانوروں کی قربانی دیں گے، وزیر اعظم کے لیے قربانی کے دو جانور نتھیا گلی پہنچا دیے گئے۔

نتھیاگلی میں وزیر اعظم کی قیام گاہ پر نماز عید صبح ساڑھے 7 بجے ہوگی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم 23 جولائی کو نتھیا گلی سے واپس اسلام آباد پہنچیں گے

Shares: