وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں منعقد ہونے والے ون واٹر سربراہی اجلاس کے دوران فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے دو طرفہ ملاقات کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے صدر میکرون کو ریاض میں ون واٹر سمٹ کی کامیاب مشترکہ میزبانی پر مبارکباد دی اور موسمیاتی تبدیلی اور ترقیاتی امور میں فرانس کے قائدانہ کردار کو سراہا۔وزیراعظم نے خاص طور پر 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران صدر میکرون کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے فراہم کی گئی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور فرانس کے مابین زراعت، لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارتوں کی ترقی اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی، اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے فرانس کو پاکستان میں موسمیاتی موافقت اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کی دعوت دی۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام علاقائی اور عالمی مسائل پر روابط مزید مستحکم کرنے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔
اسلام آباد سےکراچی کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع، مذاق پر 2 مسافر گرفتار
پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی
کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہو گئی
مسائل پر خاموش نہیں رہ سکتےحکومت کو معاملات ٹھیک کرنے پڑیں گے،علی خورشیدی