وزیراعظم ہاؤس میں بنے گی انجیئنرنگ یونیورسٹی، بل قومی اسمبلی میں پیش

وزیراعظم ہاؤس میں بنے گی انجیئنرنگ یونیورسٹی، بل قومی اسمبلی میں پیش

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں انجینئرنگ یونیورسٹی بنے گی،حکومت بل لے آئی

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت چانسلراوروزیر سائنس و ٹیکنالوجی پروچانسلر ہوں گے،یونیورسٹی وزیر اعظم ہاؤس کے احاطے میں قائم کی جائے گی،چانسلر کی منظوری سے ملک کے اندر اور باہر زیلی کیمپ کھولے جاسکیں گے ،یونیورسٹی ضرورت مند طلبہ کے لئے مالی امداد کا پروگرام شروع کرے گی

قومی اسمبلی میں پیش کیا جانے والا بل قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا.

صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

2020 میڈیا ورکرز کی آسانیوں کا سال، فردوس عاشق اعوان نے سنائی بڑی خوشخبری،کیا قانون لایا جا رہا ہے؟ بتا دیا

پی ٹی وی میں اچھے لوگوں کو پیچھے اور کچرے کو آگے کر دیا جاتا ہے، ایسا کیوں؟ قائمہ کمیٹی

بسکٹ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اس کے اشتہار میں ڈانس کیوں؟ اراکین پارلیمنٹ نے کیا سوال

میرے پاس کوئی اختیار نہیں، قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پیمرا نے کیا بے بسی کا اظہار

 

قبل ازیں وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹاسک فورس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن، ممبر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر حسین عابدی اور ایچ ای سی کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

وزیراعظم ہاؤس کی بجائے یونیورسٹی کہاں بنے گی؟ فیصلہ ہو گیا، اہم اجلاس طلب

پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن نے شرکاء کو وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزراء کو بتایا گیا کہ منصوبہ کے تحت وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی میں 3 سنٹر آف ایکسیلینس اور 8 ڈیپارٹمنٹ ہوں گے جن میں جدید ٹیکنالوجی کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ یونیورسٹی میں 1000 سے زیادہ پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو اور 200 فیکلٹی ممبران کی جگہ ہو گی۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ابتدائی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 200 ملین روپے درکار ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ یونیورسٹی سے متعلقہ ٹیکنالوجی پر فوکس کرنے کیلئے ایک خصوصی کمیٹی بنائی جائے جو پاکستان میں مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی مدد کر سکے۔ منصوبہ بندی کے وزیر کو یونیورسٹی میں پیش کئے جانے والے وظائف کے بارے میں بھی بتایا گیا

Comments are closed.