وزیر اعظم عمران خان سے مرد و خواتین اراکان قومی اسمبلی و دیگر شخصیات کی ملاقاتیں

باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان سے اراکین قومی اسمبلی راحت امان اللہ بھٹی، ملک کرامت علی اور سردار طالب حسین نکئی، وفاقی وزیر ہاوسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ نے ملاقات کی ہے .اسی طرح خواتین اراکین قومی اسمبلی سیمی بخاری، صوبیہ کمال، روبینہ جمیل، فوزیہ بہرام، رخسانہ نوید، تاشفین سردار، وجیہہ اکرم ، صائمہ ندیم اور ڈاکٹر ظل ہما نے بھی ملاقات کی .

ادھر وزیر اعظم عمران خان سے نیدرلینڈ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے بھی ملاقات کی

وزیر اعظم نے بطورِ سفیر نیدرلینڈ نامزدگی پر ایمبیسڈر سلجوق تارڑ کو مبارکباد دی.نیدرلینڈ کیلئے نامزد سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے اپنی حال ہی میں منظر عام پر آنے والی کتاب "All That Art” وزیر اعظم کو پیش کی.

وزیر اعظم عمران خان سے سابقہ قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی گل داد خان، گل ظفر خان، ساجد خان، محمد اقبال خان، ملک فخر زمان خان اور جواد حسین کی ملاقات۔ وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری بھی موجود تھے .

وزیر اعظم نے کہا کہ سابقہ قبائلی اضلاع کی ترقی اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ سابقہ قبائلی اضلاع کے شہری مکمل طور پر قومی دھارے میں شامل ہوں۔

Shares: