وزیر اعظم عمران خان آج پشاور میں مزدوروں کے لئے بنائے گئے فلیٹس کا افتتاح کریں گے-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان پشاور میں مزدوروں کے لئے بنائے گئے دو ہزار سے زیادہ فلیٹس پر مشتمل لیبر کالونی کا افتتاح کریں گے۔
500 کنال پر مشتمل لیبر کالونی میں مستحق افراد کو آسان اقساط پر فلیٹس فراہم کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ پشاور کے علاقے شاہی بالا میں صنعتی مزدوروں کے لیے جدید طرز کے دو ہزار 56 فلیٹس تعمیر کیے گئے ہیں۔ لیبر کالونی میں مساجد، اسکول، پارکس، لائبریری اور دیگر بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔