وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے،استعفیٰ نہیں دیں گے،ڈٹ کرمقابلہ کرنے کا منصوبہ
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے،استعفیٰ نہیں دیں گے،ڈٹ کرمقابلہ کرنے کا منصوبہ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان پارلیمنٹ ہاوس پہنچ چکے ہیں اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ڈٹ کرمقابلہ کریں
وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ سکتے ہیں کابینہ ارکان نے تصدیق کی کہ وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس آئیں گے ۔کابیںہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ،
اطلاعات کے مطابق کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ وزیراعظم استعفی نہیں دیں گے سپیکر قومی اسمبلی نے لیگل برانچ کے افسران کو پھر طلب کیا ہے اور اجلاس بارے مشاورت کی ہے لیگل ٹیم نے ایڈوائس ڈی کہ ووٹنگ لازمی ہے ورنہ توہین عدالت کی کاروائی ہو گی ۔
وزیراعظم نے سپیکر کو طلب کیا ہے اسپیکر قومی اسمبلی وزیراعظم ہاؤس پہنچ چکے ہیں قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے نو بجے تک ملتوی کیا گیا تھا جو ابھی تک شروع نہیں ہو سکا اپوزیشن کے تمام اراکین ایوان میں موجود ہیں ۔تاکہ کسی بھی وقت ووٹنگ ہو تو اراکین پارلیمنٹ میں ہوں
دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزرا پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ چکے ہیں