وزیراعظم عمران خان اسلامی دنیا کے لیڈر بن گئے، بالآخر مسلم لیگ ن نے اعتراف کر ہی لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین وزیراعظم عمران خان کے حق میں بول پڑے، مولانا غیاث الدین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ لڑا اور عالمی دنیا کے ضمیروں کو جھنجوڑا، وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کے قاتل مودی کو بے نقاب کیا.
مولانا غیاث الدین کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کر کے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ اسلامی دنیا کے لیڈر بن گئے ہیں
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں کشمیر کا بھرپور انداز میں مقدمہ لڑا،
وزیراعظم عمران خان کی کامیاب دورہ امریکہ سے واپسی پر خوش آمدید وزیراعظم عمران خان،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،
عمران خان نے دنیا کے سب حکمرانوں کو پیچھے چھوڑ دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور ان کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کی قیادت سمیت کارکنان کی بہت بڑی تعداد اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود تھی، اس دوران جگہ جگہ وزیراعظم عمران خان کے استقبال کیلئے کیمپ لگائے گئے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ایئرپورٹ کو خوش آمدید وزیراعظم عمران خان کے بینروں سے سجایا گیا تھا،
کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے، مودی کی فاشسٹ حکومت کو ہر فورم پر بے نقاب کریں گے، عمران خان
وزیراعظم براستہ جدہ وطن واپس پہنچے، اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی آمد پراسلام آباد کو استقبالہ بینرز سے سجا دیا گیا تھا، وزیراعظم کی آمد پر اسلام آباد میں استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے، وفاقی وزیرمرادسعید،رہنماپی ٹی آئی بابراعوان اورنعیم الحق ایئرپورٹ پرموجود تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم اپنے پاکستانی بھائیوں کی طرف دیکھ رہی ہے، کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے، 80 لاکھ کشمیریوں کو مودی سرکار نے کرفیو میں بند کر رکھا ہے، ہم اللہ رب العزت کی خوشنودی کیلئے مظلوم کشمیری بھائیوں کا ساتھ دے رہے ہیں، دنیا ساتھ دے یا نہ دے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں، ہم ہر فورم پر مودی سرکار کی فاشسٹ حکومت کو بے نقاب کریں گے،