وزیر اعظم عمران خان کراچی میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں۔ طاہرملک

وزیر اعظم عمران خان کراچی میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں۔ طاہرملک

باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما طاہر ملک نے کراچی میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔ طاہر ملک نے خط میں موقف اختیار کیا کہ کے الیکٹرک کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے۔ شہری ماہانہ بجلی کے بل ادا کر رہے ہیں۔ ماہانہ بل کی ادائیگی کے باوجود 8 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ بجلی کے بحران سے شہری سخت ازیت میں مبتلا ہیں۔ قرنطینہ میں بیٹھے مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

بجلی کے بحران کے سبب پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں۔ اہلیان کراچی بجلی کے بحران کے حل کے لیے وزیر اعظم سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔ طاہر ملک نے مزید کہا کہ شہر میں ایک طویل عرصے سے پانی جا بحران ہے۔ سمندر کنارے بسے شہرکراچی کےباسی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، مگر آج تک پانی کے بحران کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ کراچی کے شہریوں کو صرف پاکستان تحریک انصاف سے امید ہے اور وہ پر امید ہیں کہ وزیر اعظم پاکستان ان معاملات کا نوٹس لیں کر انکا بہتر حل نکالیں گے۔

Comments are closed.