وزیراعظم عمران خان کی سیاہ ماسک پہن کر آزاد کشمیر اسمبلی میں شرکت

0
40

وزیراعظم عمران خان کی سیاہ ماسک پہن کر آزاد کشمیر اسمبلی میں شرکت

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان مظفر آباد پہنچ گئے ہیں جہاں سیاہ ماسک پہن کر وہ آزاد کشمیر اسمبلی میں‌ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں. ، یوم استحصال کشمیر کے حوالہ سے ریلی میں آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم آزاد کشمیر اسمبلی میں‌ سیا ہ ماسک پہن کر پہنچے جس کا واضح مطلب تھا کہ انہوں نے بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دنیا کو پیغام دیا .ان کے ساتھ دیگر ارکان اسمبلی میں نے بھی سیاہ رنگ کا ماسک پہن رکھا تھا اور اپنے بازؤں‌پر سیا ہ پٹیاں‌باندھ رکھی تھیں . اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں ارکان اسمبلی خطاب کر رہے ہیں. اس کے بعد وزیر اعظم عمران خان خطاب بھی کریں گے .

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مظفر آباد میں مزاحمتی دیوار کا افتتاح کیا ہے، علی امین گنڈا پور اور معید یوسف بھی ان کے ہمراہ ہیں، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر بھی ان کے ہمراہ ہیں،
وزیراعظم عمران خان کو مزاحمتی دیوار سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان نےمقبوضہ جموں و کشمیر پرغیر قانونی قبضے کے ذریعے جن کشمیریوں کی آواز گُل کرنے کی کوشش کی میں بطورِ سفیر ان سب کی آواز بنا رہوں گا۔ برسوں بعد میری حکومت نے کشمیر کا مقدمہ نہایت مؤثر طور پر اقوام متحدہ میں اٹھایا اور مودی سرکار کی نسل پرست فسطائیت (ہندوتوا) کو بے نقاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اہلِ کشمیر کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے حوالے سے اپنے عزائم و مؤقف کو کل جاری ہونے والے پاکستان کے سیاسی نقشے میں بھی اجاگر اور نمایاں کر دیا ہے۔ اسی طرح انہوں نے کہاکہ یومِ استحصال کےموقع پراہلِ کشمیرسےاظہارِ یکجہتی کیلئےمیں آج آزاد جموں وکشمیر کی اسمبلی سےمخاطب ہوں گا۔گزشتہ برس 5 اگست کےغیر قانونی اقدامات کےبعد سےاہلِ کشمیر کو بھارت کےہاتھوں ظالمانہ/سفاک فوجی محاصرےکاسامنا ہےجبکہ مقبوضہ وادی میں آبادی کےتناسب میں تبدیلی کی کوششیں بھی جاری ہیں

Leave a reply