حج انتظامات کی بہتری کے لئے تجاویز کابینہ میں پیش کی جائیں، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حج آپریشنز کا جائزہ اجلاس ہوا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور مشیرشہزاد ارباب نے شرکت کی ، شہزاد ارباب نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی.
وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حج سے پہلےاوربعد کے انتظامات حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، ایک لاکھ 23 ہزار 316حاجیوں کا کوٹہ سرکاری کمپنیوں کو دیا گیا،76 ہزار 684 حاجیوں کاکوٹہ نجی کمپینوں کو دیا گیا،بریفنگ میں وزیراعظم عمران خان کو مزید بتایا گیا کہ حجاج کےلیے2اسپتال، 11ڈسپنسریاں اور 14چھوٹی ڈسپنسریاں قائم کی گئی تھیں .
وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حجاج کرام کےکھانے پینےکیلئے بہترین کیٹرنگ کمپنیوں کی خدمات لی گئیں، روڈ ٹومکہ پروجیکٹ کے تحت 22ہزارافراد کی امیگریشن اسلام آبادمیں ہوئی، حجاج کرام کی مشکلات سے سعودی حکام کو آگاہ کیاگیا، سعودی حکام کی جانب سےمتعلقہ منتظمین کےخلاف کارروائی کی گئی،
مبشر لقمان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی لیے اہل لاہور کو کال دے دی
کشمیریوں سے یکجہتی کا آغاز کیسے ہو گا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا
کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے عوام باہر نکلیں، وزیراعلی پنجاب
بریفنگ میں وزیراعظم عمران خان کو مزید بتایا گیا کہ پہلی بارگلگت بلتستان میں عارضی حج ڈائریکٹوریٹ قائم کیا گیا،عمررسیدہ اورمعذوروں کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا گیا مشیروزیراعظم نےحجاج کرام کوپیش آنےوالی مشکلات سے بھی آگاہ کیا ،
حج انتظامات کی بہتری کیلئےشہزاد ارباب کی تجاویز کی اصولی منظوری دی گئی، وزیر اعظم نے ہدایات دیں کہ تجاویزایک ماہ میں کابینہ میں پیش کی جائیں تاکہ حتمی شکل دی جاسکے،
فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی پاکستان واپسی کا سلسلہ جاری ہے، سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے مجموعی طور پر 59 ہزار سے زائد حاجی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری سکیم کے اب تک 36 ہزار جبکہ پرائیویٹ سکیم کے 23 ہزار حاجی وطن واپس پہنچے ہیں۔ 31 ہزار سے زیادہ حجاج مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 8 دن قیام کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق سرکاری حج سکیم کے 56 ہزار حجاج ابھی بھی مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔
حاجی کیمپوں کا عملہ ملک کے 10 شہروں میں مستعدی سے ہوائی اڈوں پر حجاج کرام کے استقبال کے لئے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا