وزیراعظم کا کشمیر مشن، صدر ٹرمپ سے کل ملاقات، تھنک ٹینک سےخطاب، شیڈول طے پاگئے ،تفصیلات بھی آگئیں
نیویارک : وزیراعظم عمران خان امریکہ جاکر بڑے سرگرم اور متحرک دکھائی دے رہے ہیں اور ان کی کوشش ہےکہ وہ ایک ایک لمحہ کشمیراور پاکستان کے مفید سے مفید ترگزاریں ، اپنے وعدے کے مطابق وزیراعظم نے کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کا مشن شروع کردیا ہے ،
اپنے دورہ امریکہ میں سب سے پہلی ملاقات وزیراعظم نے نیویارک میں کشمیر سٹڈی گروپ کے بانی فاروق کاٹھواری سے کی، وزیراعظم نے اس موقع پر فاروق راٹھورکو مودی حکومت کا اصل چہرہ دنیا کےسامنے بے نقاب کرنے کی ہدایت کر دی،
عمران خان نے فاروق کاٹھواری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی تسلط اور انسانی حقوق کی پامالی کو مزید اجاگر کرنے کی تلقین کی، فاروق کاٹھواری امریکی صدارتی کمیشن براے ایشیائی امریکیوں کے کمیشن کے ممبر رہ چکے ہیں۔
وزیراعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس میں کشمیر کا مقدمہ بھی دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔ کئی ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں شیڈول، عالمی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے علاوہ پاکستان، ترکی اور ملائشیا کی سہ فریقی سمٹ سے خطاب بھی کریں گے۔
عمران خان پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق، وزیراعظم کی ٹرمپ سمیت کئی ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
وزیراعظم امریکہ میں آج دوسرا دن بھی مصروف گزاررہے ہیں ، امریکی سینیٹ کے اقلیتی رہنما چک شمر سے شام 7 بجے ملاقات کرینگے، ڈیوڈ فنٹن اور جارج سرووس سے ساڑھے 7 بجے ملاقات طے ہے۔ وزیراعظم سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل رات 8 بجے ملاقات کرینگے۔
امریکی سینیٹ کمیٹی عدلیہ کے چیئرمین کی 10 بجے وزیراعظم سے ملاقات شیڈول ہے، رات ساڑھے 12 بجے وزیراعظم کشمیری رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کریں گے۔
رات ایک بجے وزیراعظم سکھ کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کریں گے، رات 2 بجے وزیراعظم میڈیا گروپ پالیٹک انٹرنیشنل کو انٹرویو دیں گے، وزیراعظم کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات رات ساڑھے 8 بجے ہو گی۔
دفتر خارجہ کے مطابق اپنے دورہ امریکہ کے دوران ساڑھے 9 بجے ایرک لوئیس، مارک مہر اور کلائیو سمتھ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ رات ساڑھے 11 بجے وزیراعظم سی ای او اوبر کمپنی سے ملاقات کریں گے۔ انٹر نیشنل کمیٹی ریڈ کراس کے صدر 12 بجے ملاقات کریں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کےدورہ امریکا کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا اور بھارتی مظالم کے آگے بند باندھنا ہے ،