ریاض: وزیراعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر سعودئ عرب پہنچ گئے ہیں جہاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جدہ ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا جبکہ جب کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پہلے سے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
#جدة | سمو سيدي #ولي_العهد الأمير محمد بن سلمان بن عبدالعزيز آل سعود حفظه الله في مقدمة مستقبلي دولة رئيس وزراء #باكستان عمران خان لدى وصوله المملكة. https://t.co/A2mi1ApFMo
— نواف بن سعيد المالكي (@AmbassadorNawaf) May 7, 2021
وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاک سعودی تعلقات، خطے کے امور پر تبادلہ خیال ہوا بعد ازاں وفود کی سطح پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔
PM in KSA pic.twitter.com/hMixngGM0M
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 7, 2021
رپورٹس کے مطابق عمران خان سے قبل پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں اس دوران خطے میں امن و امان کی صورتحال اور افغان امن عمل میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ سعودی ولی عہد نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان مملکت سعودی عرب کی خودمختاری اورجغرافیائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات بھائی چارے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، دونوں اقوام مسلم امہ کی بہتری، امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستانی وزیاراعظم عمران خان اپنے 3 روازہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چودھری، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان بھی ہیں۔








