وزیراعظم عمران خان اور سعودی عرب کنگ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
باغی ٹی وی: اس ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم عمران خان نے فلسطین کی تازہ ترین صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا بات چیت کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے مسجد اقصٰی میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے بہیمانہ حملے کی مذمت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی حملے انسانی اقدار اور بین الاقوامی قانون سے انحراف ہے عمران خان نے سعودی عرب کی خود مختاری، سیکورٹی اور حرمین شریفین کے دفاع کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
وزیراعظم نے شاہ سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارک باد بھی دی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی حملے روکنے کے لیے اقوام متحدہ میں مل کر کام کرنے کا عزم کیا ہے۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں نماز عید الفطر کے اجتماعات مکمل ایس او پیز کیساتھ ہوئے، کئی ممالک میں لاک ڈاون نافذ ہے اور کورونا کے باعث رواں سال عید سادگی سے منائی جارہی ہے۔