وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ ہو گئے
وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب روانہ ہو گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے، وزیراعظم دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ،وزیراعظم سعودی قیادت کےساتھ کشمیر کی صورتحال پر بات کریں گے ،سعودی قیادت سے ملاقات میں معاشی تعلقات کے فروغ پر بھی بات ہوگی
وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب جا رہے ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بات چیت کریں گے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے.
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد ایران کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے دوسری طرف ایران سعودی تنازعے میں امریکی وزیرخارجہ بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا یہ چوتھا دورہ ہے
وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے رابطہ کیا ہے اور تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی ہے،. وزیراعظم عمران خان نے تخریبی کاروائیوں کے خلاف سعودی عرب کی مکمل حمایت اور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کےامن اورعالمی معیشت کونشانہ بنانےکی ہرکوشش سےمقابلہ کیاجائےگا
وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب میں آئل پمپنگ اسٹیشن پرڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے اس قسم کے حملے نہیں دہرائے جائیں گے ،پاکستان موجودہ حالات میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل ہمدردی اور حمایت کرتا ہے ،اس قسم کے حملے جس سے تجارتی سرگرمیوں میں تعطل اور خوف پیدا ہو معاف نہیں کئے جا سکتے ،پاکستان سعودی عرب کے امن و سلامتی میں ساتھ کھڑا ہے
وزیراعظم عمران خان بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے لئے امریکا سے قبل سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے.
قبل ازیں رواں ہفتے سعودی عرب کے وفد نے وزیر توانائی کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا، سعودی وفد نے مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے ملاقات کی ، جس میں سعودی عرب کی جانب سے بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سعودی وزیر توانائی نے پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کے معاہدوں پرعمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پاکستان میں پیٹرو کیمیکل ریفائری لگائی جائے گی جو کہ ایک بڑا اور اہم منصوبہ ہوگا۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر20ارب ڈالر کے معاہدے ہوئے تھے ، جن میں قلیل مدتی، درمیانی اور طویل مدت کے منصوبے شامل ہیں، توانائی ، سیاحت ، معدنیات ، پیٹرو کیمیکلز ، ہوٹل انڈسٹری کے شعبوں میں سات معاہدوں پر دستخط کئے گئے تھے۔
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا،وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور متحدہ عرب عمارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید بن سلطان النہیان نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ملاقات میں موجود تھے
وزیراعظم سےسعودی عرب اوریواےای وزرائےخارجہ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال پراظہارتشویش کیا،سعودی عرب،یو اے ای موجودہ چیلنجزسے نمٹنے کیلئےرابطے میں رہیں گے، امن وسلامتی کے فروغ کیلئےدونوں ممالک رابطےمیں رہیں گے،