وزیراعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ کروایا جائے اور انہیں قرنطینہ سنٹر بھجوایا جائے، مطالبہ آ گیا

0
40

وزیراعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ کروایا جائے اور انہیں قرنطینہ سنٹر بھجوایا جائے، مطالبہ آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ فیصل ایدھی کی کورونا پازیٹو رپورٹ تشویشناک ہے،

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم فوراً قرنطینہ میں چلے جائیں،وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں کو بھی قرنطینہ بھیجنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان کا بھی کورونا ٹیسٹ کروایا جائے.

نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پہلے لاک ڈاﺅن کے بارے میں اپنا ذہن صاف کریں کیونکہ وہ خود لاک ڈاﺅن کے خلاف شہریوں کو بھڑکاتے رہے ہیں۔ ایک ہی وقت عمران خان کہتے ہیں کہ کاروبار کھولو ااور اسی وقت عوام سے سماجی فاصلے کی بات کرتے ہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ بازاروں میں رش ہواور ان سے کہا جائے کہ چھ فٹ کے فاصلے پر رہیں ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ احساس پروگرام کی رقم کی آڑ میں لاک ڈاﺅن اور سماجی فاصلے کو جان بوجھ کر توڑا گیا۔ وزیراعظم، ان کے وزرائے اعلی، وفاقی وزرا ءاور گورنر سندھ سماجی حدود کے فاصلے کا تماشہ بنا رہے ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سخت لاک ڈاﺅن اور قانون پر عملدرآمد کرنے سے ہی کورونا وباءکا مقابلہ کیا جا سکتا ہے

واضح رہے کہ  ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، فیصل ایدھی نے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ حکومت ایدھی فاؤنڈیشن کی بھرپور سرپرستی اور مدد کرے گی۔ملاقات کے اختتام پر فیصل ایدھی نے عمران خان کو ایک کروڑ روپے کا فنڈ کرونا ریلیف فنڈ کے لئے دیا تھا

کرونا سے بچاؤ کے لئے سماجی فاصلے ،ماسک اور گلوز پہننے کی طبی عملہ سمیت حکومت بھی احتیاط بتا رہی ہے لیکن وزیراعظم عمران خان نے جب فیصل ایدھی سے چیک وصول کیا تو انہوں نے گلوز نہیں پہن رکھے تھے نہ ہی فیصل ایدھی نے پہن رکھے تھے، اب فیصل ایدھی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

فیصل ایدھی میں کرونا کی تشخیص کے بعد وزیراعظم عمران خان کو بھی کرونا کا ٹیسٹ کروانا پڑے گا کیونکہ ماہرین کے مطابق کرونا وائرس چیک دینے،کرنسی نوٹ سے بھی منتقل ہو سکتا ہے،

ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

عالمی طاقتوں کی نا انصافی کا علاج…کرونا وائرس، گورنر کے پی شاہ فرمان کی کھری باتیں مبشر لقمان کے ساتھ

وزیراعظم عمران خان نے کرونا ریلیف فنڈ قائم کر رکھا ہے جس میں اہم شخصیات کرونا ریلیف فنڈ میں وزیراعظم عمران خان کو چیک دے رہی ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان نے کبھی بھی کسی سے چیک وصول کرتے وقت گلوز نہیں پہنے، چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی تھی تو اسوقت ہاتھ نہیں ملایا گیا تھا تا ہم اب چیک کی وصولی کے وقت احتیاط نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے.

Leave a reply