اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا چیلنج:اپوزیش کی طرف سے حامد میر نے قبول کرلیا:ڈی چوک کا مقام تجویز،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کے حوالے سے اپنی پالیسیوں کے دفاع میں جو مناظرے کا چیلنج اپوزیشن کودیا گیا تھا وہ حامد میر نے قبول کرلیا ہے

حامد میر نے اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جو معیشت کے حوالے سے دعوے کیے ہیں اور ساتھ ہی اپوزیشن کو چیلجن کیا ہے وہ اس چیلنج کوقبول کرتے ہیں اور اس سلسلے میں اسلام آباد کا معروف ڈی چوک مناظرے کی جگہ ہوگا

حامد میر نے کہا کہ "میں وزیراعظم عمران خان کیساتھ لائیو انٹرویو کیلئے تیار ہوں، اور اگر وزیراعظم چاہیں تو شہبازشریف اور بلاول کو میں دعوت دے سکتا ہوں”۔

ان کاکہناتھاکہ اگر وزیراعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر کا سامنا کرنے کو تیار نہیں تو پھر میں ان کیساتھ اکیلا انٹرویو کرسکتا ہوں۔اپوزیشن نے بھی وزیراعظم کا یہ چیلنج قبول کیا لیکن کہاہے کہ اگر حکومت کی کارکردگی بارے ایماندارانہ خیالات چاہیں تو وزیراعظم کو راولپنڈی کے راجہ بازار کا دورہ کرنا چاہیے ۔

سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی اور پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف نے کہا ہےکہ اس طرح کی بحث کے لیے بہترین جگہ پارلیمنٹ ہے جو کہ گزشتہ ساڑھے تین سال سے ٹھیک سے نہیں چلائی گئی لیکن ابھی بھی وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک سے اس کی پوزیشن کی وضاحت ہوسکتی ہے ۔

شاہد خاقان عباسی کا کہناتھاکہ ” ہم چیلنج قبول کرتے ہیں اور ڈی چوک پر رسمی بحث کے لیے تیار ہیں”۔ پرویز اشرف کاکہناتھاکہ ” ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بحث کرتے ہیں، اب بھی تیار ہیں لیکن میرے خیال میں اب اس کیلئے جانے کا وقت ہے”۔

Shares: