اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد واقعہ پرنوٹس:سیکورٹی کے نام پر اضافی عملہ واپس بلایا جائے:سخت حکم ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، وزیراعظم نے اضافی سیکورٹی واپس لینے کی ہدایت کردی،
ذرائع کےمطابق وزیراعظم نے کہا کہ وزراء اور دیگر لوگ سکیورٹی اسکواڈ لے کر گھومتے ہیں، بتائیں کس کے پاس کتنی سکیورٹی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سیاسی و معاشی صورتحال، سینیٹ الیکشن کیلئے ترمیمی بل ، کورونا وباء اور طے کردہ ایجنڈے کے نکات پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر اسلام آباد واقعے سے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزراء اور دیگر لوگوں سے اضافی سیکورٹی واپس لینے کی ہدایت کرد ی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزراء اور دیگر لوگ سکیورٹی اسکواڈ لے کر گھومتے ہیں، بتائیں کس کے پاس کتنی سکیورٹی ہے، وزراء اور افسران سے اضافی سکیورٹی واپس لی جائے۔ ا