وزیراعظم عمران خان کا تصوف میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے اہم مشورہ

0
29

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے تصوف میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

باغی ٹی وی : عمران خان جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اپنے مداحوں کے لیے معلوماتی مواد شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں اُنہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے انسٹاگرام پر ایک طویل ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کا دورانیہ تقریباََ ایک گھنٹہ ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں تصوف اور اس کے بارے میں 12ویں صدی کے مسلمان اسکالر ، شاعر اور فلسفی ابن عربی کے خیالات اور نظریات کو بخوبی انداز میں پیش کیا گیا ہے جبکہ یہ انگریزی زبان میں ہے۔

عمران خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ویڈیو اُن لوگوں کے لیے ہے جو تصوف میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ابن عربی کی ذہانت اور نظریات سے مُتاثر ہوتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ’اگر آپ کا شمار بھی انہی لوگوں میں ہوتا ہے تو وقت نکال کر، تنہا بیٹھ جائیں اور پھر سکون سے یہ ویڈیو سُنیں۔

وزیراعظم عمران خان کی اس پوسٹ کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور اب تک دو لاکھ سے زائد بار لائیک کیا جا چُکا ہے-

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تصوف میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو ایلف شفق کی تصوف پر مبنی کتاب محبت کے 40 اصول پڑھنے کا بھی مشورہ دیا تھا-

Leave a reply