پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان یاروں کے یار نہیں ہیں بلکہ صرف پاکستان کے یار ہیں-

باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شان شاہد نے وزیراعظم پاکستان کے لیے تعریفی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کی ایک بات مجھے بہت پسند ہے اور وہ یہ ہے کہ وزیراعظم صاحب یاروں کے یار نہیں ہیں بلکہ صرف پاکستان کے یار ہیں۔


شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرنے کے لیے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کے جھنڈے اور دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

شان شاہد کے اس ٹوئٹ پر سینیٹر فیصل جاوید نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اور آپ بھی صرف پاکستان کے یار ہیں-

اس کے علاوہ شان شاہد نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں بانی پاکستان اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر شیئر کی۔


قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شان شاہد نے لکھا کہ’ہمارے لیڈر‘ ایک لمحے کے لیے سب متحد ہوجائیں۔

واضح رہے کہ شان شاہد کے دونوں ٹوئٹس پر صارفین کی جانب سے مثبت رد عمل دیا جارہا ہے-

فلم انڈسٹری کے لئے لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کے اٹھائے گئے اقدامات گیم…

صنعت کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے پرجوش ہوں ہمایوں سعید

Shares: