وزیراعظم نے کل سندھ میں کرونا اورعوام کے مسائل سننے کراچی جانے کااعلان کردیا ،
اسلام آباد:وزیراعظم نے کل سندھ میں کرونا اورعوام کے مسائل سننے کراچی جانے کااعلان کردیا ، ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، عمران خان کورونا سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سندھ میں کورونا کی صورتحال اور صوبائی سطح پر اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا، وزیر اعظم گورنر سندھ، پارٹی رہنماوں تاجروں اور علما سے ملاقات بھی کریں گے۔ادھر وزیر اعظم سے پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے ملاقات کی، پی ٹی آئی رہنما کورونا وائرس کے تناظر میں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
عمران خان نے کہا ہے کہ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر نہایت شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلا یا جا رہا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت ملک بھر کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔