لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جلد پٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری دیں گے۔
باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 2018 میں ملک کو درست سمت میں ڈال دیا تھا لیکن سابق حکومت کے 4 برس کے دوران جو تباہی ہوئی وہ ناقابل بیان ہےسابق حکومت نے معیشت کو برباد کر کے رکھ دیا عالمی منڈی میں پٹرول سستا ہواہے اور وزیر اعظم شہبازشریف آنے والے دنوں میں پٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کو بڑی خوشخبری دیں گے۔
آئی ایم ایف ہماری ناک سے لکیریں نکلوا چکا ہے،وزیرداخلہ رانا ثنااللہ
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں آئینی بحرانوں کے باوجود سستے آٹے کی فراہمی پر200 ارب روپے کی سبسڈی دی مجھے کہا گیا کہ کابینہ نہیں ہے اور آپ غریب آدمی کو یہ سبسڈی نہ دیں کل مقدمہ بن جائے گا لیکن میں نے کہا کہ مقدمہ تو کسی عدالت میں بنے گا مگر غریب آدمی کو 10 کلو آٹےکا تھیلہ 160 روپے سستا ملنے سے میں اللہ کی عدالت میں جیت جاؤں گا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ 100 یونٹ تک مفت بجلی کرنے کی توفیق اللہ تعالیٰ نے مجھے دی اور اس پروگرام سے پنجاب کے ساڑھے 5 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ فتنہ خان آئین کو مانتا ہے نہ قانون کو اور اس نے اپنے دور میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کیے رکھا فتنہ خان اور اس کے حواریوں نے پنجاب میں تماشہ لگائے رکھا۔