وزیراعظم کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہو گئی، فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہو گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل، جس منصوبے کا سنگ بنیاد 28 نومبر 2018 کو رکھا آج ایک سال کے کم عرصہ میں پایہ تکمیل تک پہنچا دیا۔کرتار پور راہداری معاہدہ پاکستان کے بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے داعی ہونے کا عملی ثبوت ہے۔
کرتارپورراہداری، بھارت سے مذاکرات کا ماحول اچھا تھا، وفد کی واپسی پر ڈاکٹر فیصل کی گفتگو
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ احترام انسانیت اور بھائی چارےکے فروغ کے نئے روشن باب کھولے گا۔دربار کرتارپور صاحب دنیا بھر کے سکھوں کے لیے مقدس مقام ہے۔ہم اپنے سکھ بھائیوں کا کھلے دل سے استقبال کرتے ہیں۔
فردسوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان ہمہ جہت ثقافت،مختلف تہذیبوں اور مذاہب کا گھر ہے۔آئین پاکستان یہاں پر بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے۔اقلیتیں ہمارا حصہ ہیں، قومی پرچم کا سفید رنگ ان کی نمائندگی کا مظہر ہے۔
کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور
کرتارپور راہداری کب کھولی جائے گی؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا
واضح رہے کہ کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مجوزہ سرحدی راہداری ہے جو بھارتی پنجاب میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب کو پاکستان کے علاقہ کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب کی مقدس عبادت گاہ سے منسلک کریگی۔ اس راہداری کا مقصد بھارت کے مذہبی عقیدت مندوں کو پاک بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر دور واقع گردوارہ دربار صاحب کی زیارت کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔
انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے
انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز، سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،فردوس عاشق
اگست 2018ء میں بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق ایم پی سدھو نے اعلان کیا کہ پاکستانی جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں بتایا ہے کہ پاکستان کرتارپور کی راہداری کھول دے گا۔ 28 نومبر 2018ء کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ناروال کے قریب کرتارپور گاؤں میں اس راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔اس راہداری کو نومبر 2019ء میں گرو نانک کے 550ویں یوم پیدائش سے پہلے حتمی شکل دی جائے گی۔