وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی عدالت میں پیش، عدالت نے کیا حکم دے دیا؟ اہم خبر

0
39

وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی عدالت میں پیش، عدالت نے کیا حکم دے دیا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کا بھانجا حسان احمد خان نیازی انسداددہشت گردی عدالت میں پیش ہو گیا،انسداددہشت گردی عدالت نے حسان نیازی کی درخواست ضمانت منظور کر لی,حسان خان نیازی کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی,عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ضمانت منظور کر لی

حسان خان نیازی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے دوسرا چھاپہ مارا تا ہم اسے کامیابی نہ ہوئی ،دوسرے چھاپے کے دوران بھی حسان نیازی پولیس کو چقمہ دینے میں کامیاب ہو گیا،

رائیونڈ پولیس نے حسان خان نیازی کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا،پولیس کے مطابق چھاپہ حسان خان نیازی کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا تھا، چھاپے کے دوران حسان خان نیازی گرفتار نہ ہو سکے،قبل ازیں پولیس نے لاہور میں حسان خان نیازی کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تھا لیکن اس چھاپے میں بھی پولیس کو ناکامی ہوئی تھی،

سوشل مڈیا پر احتجاج کے بعد پی آئی سی حملہ کیس ایف آئی آر میں حسان نیازی کو نامزد کیا گیا ہے،پولیس کے مطابق حسان خان نیازی کو مقدمہ کی ضمنی میں نامزد کیا گیا ہےحسان نیازی کی گرفتاری کے لیے ابتک 5چھاپے مارےجا چکے ہیں

لاہور میں پی آئی سی کے باہر وکلا کے پرتشدد احتجاج کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان خان نیازی بھی ساتھی وکلا کے ساتھ موجود تھے، حسان خان نیازی معروف تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے ہیں، انہوں نے اس موقع پر دوستوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔جو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں، حسان نیازی کی موجودگی پر مسلم لیگ ن بھی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وزیراعظم کا بھتیجا بھی سانحہ پی آئی سی میں ملوث ہے.

سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

واضح رہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں  مشتعل وکلا نے فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا،صوبائی وزیر کو موقع پر موجود صحافیوں نے وکلا سے بچایا تھا،فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں وکلاء تشدد سے بچانے والے صحافی سرفراز خان اور دیگر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a reply