نجم سیٹھی کہ جانب سے وزیراعظم کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت ملتوی کر دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد امجد خان نے کیس کی سماعت کی، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل ساجد منور قریشی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ میرے سائل کے خلاف دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے، اسے مسترد کیا جائے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر نجم سیٹھی کے وکیل سے حتمی دلائل طلب کر لیے اور کیس کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کر دی.
وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپنے دعویٰ میں نجم سیٹھی نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے دھرنے کے دوران اور جلسوں میں 35 پنکچر لگانے کا الزام لگایا جو کہ بالکل بے بنیاد ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی نجم سیٹھی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا۔ دعوی سیشن جج کی عدالت میں معروف قانون دان بابر اعوان نے دائر کیا
وزیراعظم نے قانونی ماہر بابر اعوان کے ذریعے نجم سیٹھی کو دس ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوایا۔ ،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ممتاز قانوندان بابراعوان نےہتک عزت کادعویٰ تیار کیا، دعویٰ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت میں دائرکیاگیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی عائلی زندگی کے بارے میں شرمناک الزام لگایا گیا ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا جعلی خبروں کےحوالے سے کسی طورنرمی نہیں برتی جاسکتی، ٹی وی پر قانون و اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے کی کوششوں کارستہ روکنا ہوگا، امید ہے موصوف اپنے بیہودہ دعویٰ کے دفاع کیلئے پیش ہوں گے۔