توہین عدالت کیس وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ محفوظ

0
41

توہین عدالت کیس وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ محفوظ

تفصیلات کے مطابق : اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سلیم اللہ خان ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں عمران خان پرعدلیہ مخالف تقاریر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وزیراعظم نے 18 نومبر2019 کی تقریر میں اعلیٰ عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔

درخواست گزار کے مطابق عمران خان کی مذکورہ تقریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عمران خان کی تقریر کا تحریری متن بھی درخواست کے ساتھ نتھی کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں بھی ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عدلیہ مخالف تقاریر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

عدالت نے کیس کی پہلی سماعت میں حکم دیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف نا اہلی کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کیے جائیں اور درخواست گزار دلائل سے ثابت کریں کہ عدالت کیسے اس کو سن سکتی ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا توہین عدالت فرد اور عدالت کے درمیان ہوتی ہے، جس پر درخواست گزار نے کہا میں آفیسر آف دی کورٹ ہوں، عدالت کو آگاہ کر رہا ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا توہین عدالت کا کل والا فیصلہ پڑھا جس میں اصول طے کر دیئے ہیں، کیا آپ منتخب وزیراعظم کا ٹرائل کرانا چاہتے ہیں ؟ کیا آپ اس کے نتائج سے آگاہ ہیں ؟ کیا آپ وزیراعظم کو ڈس کوالیفائی کرانا چاہتے ہیں ؟

Leave a reply