وزیراعظم کا مسیحی برادری کو ایسٹر پر مبارکباد کا پیغام
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/01/PM-Imran-Khan-2-1.jpg)
وزیراعظم کا مسیحی برادری کو ایسٹر پر مبارکباد کا پیغام
باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو ایسٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے کورونا پھیلاؤ کے پیش نظر گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے، انہوں نے کہا کہ حفاظتی تدابیراپنا کر اپنی اور اہلخانہ کی سلامتی یقینی بنائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز سمیت پوری دنیا کورونا وباء کی زد میں ہے۔ کورونا کے پیش نظر ایسٹر پر حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایسٹر کی خوشیوں میں دوسروں کو شامل کرنے کا بہترین طریقہ سماجی دوری اور حفاظتی تدابیر کو اپنانا ہے۔ ایسٹر پر سماجی فاصلوں سے ہم خود بھی محفوظ رہیں گے اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں گے
واضحرہےکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت نے مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے، چند روز قبل مسلمانوں نے شب برأت کو مساجد اور قبرستان جانے سے گریز کرتے ہوئے گھروں میں عبادت کی، اسی طرح آج (اتوار کو) عیسائی برادری اپنا اہم تہوار ایسٹر گھر ہی پر رہ کر منارہی ہے، ہر سال شاہراہ عراق پر واقع سینٹ پیٹرک گرجاگھر کے اطراف اس موقع پر ہزاروں مسیحی افراد جمع ہوتے ہیں اور فضا دعائیہ موسیقی سے گونج اٹھتی ہے مگر اس بار یہ گرجا گھر ماضی سے مختلف نظر آرہا ہے، کیوں کہ متعدد پولیس اہلکار اس کے داخلی دروازے پر چوکس کھڑے ہیں اور چرچ جانے والا کوئی فرد دکھائی نہیں دے رہا،کچھ یہی منظر اعظم ٹاؤن، محمودآباد، اخترکالونی، پہاڑگنج، عیسیٰ نگری، آگرہ تاج، اورنگی ٹاؤن اور شہری کے دیگر علاقوں کا ہے جہاں ایسٹر کی خوشیاں منائی جاتی ہیں۔ بشپ صادق ڈینیئل کا کہنا ہے کہ عیسائی برادری حکومتی ہدایات کے مطابق سماجی فاصلے کا خیال رکھے گی۔