مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعظم کے معاون خصوصی کے خلاف نیب انکوائری بند

وزیراعظم کے معاون خصوصی کے خلاف نیب انکوائری بند

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے لئے کیس بند کرنے کی منظوری دے گی گئی

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان نیب کی جانب سے زلفی بخاری کے خلاف انکوائری بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زلفی بخاری کے خلاف عدم شواہد کی بنیاد پر انکوائری بند کی گئی۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے ان کے خلاف آف شور کمپنی کی تحقیقات کی گئی تھی۔

زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟

واضح رہےکہ زلفی بخاری کا نام آف شور کمپنیوں کے باعث پاناما لیکس میں بھی آیا ہے جس بناء پر نیب میں ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں وہ کئی بار نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں۔

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے زلفی بخاری کا نیب میں کیس ہونے پر شدید تنقید کی گئی تھی، احسن اقبال نے گرفتاری سے قبل نیب میں پیشی کے وقت کہا تھا کہ میں تو نیب میں پیش ہو رہا ہوں، زلفی بخاری کو نیب والے کیوں نہیں بلاتے

آصف زرداری، نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، نیب نے کیا بڑا فیصلہ

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan