وزیراعظم کے نام عوام کا پیغام ،اب آپ گھبرانا شروع کردیں، مریم اورنگزیب

وزیراعظم کے نام عوام کا پیغام ،اب آپ گھبرانا شروع کردیں، مریم اورنگزیب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب عوام کا آپ کے لئے پیغام ہے کہ اب آپ گھبرانا شروع کردیں ،عمران صاحب آپ کی نالائقی سے ایک سال میں پاکستان کی معیشت کوکم ازکم 26 ارب ڈالر کا نقصان ہونا نہیں ہوچکا ہے ،عمران صاحب آپ کے جھوت نالائقی اور نالائقی ثابت ہونی نہیں ہوچکی ہے آپ آئی ایم ایف جا نہیں رہے، جاچکے ہیں ایک سال میں تاریخی گیارہ ہزار ارب قرضہ لینا نہیں لے چکے ہیں آلو ، پیاز ٹماٹر ، دالیں ، روٹی ، آٹا، پھل مہنگی ہونی نہیں ہو چکی

عمران خان سن لیں، بہت ہو گیا، اب دھمکی اور گالی کا جواب ملے گا، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں آپ نے دینا تھیں لیکن پچیس لاکھ نوکریاں چھین چکے ،ایک کروڑ نوکریاں مل نہیں چکیں، ابھی ملنا ہیں ، پچاس لاکھ نئے گھر دینے تھے ، لاکھوں گھر عوام سے چھین چکے ، گیس ، بجلی اور دوائیوں کے بِلوں میں ڈاکہ ڈالنا نہیں ڈل چکا ہسپتالوں میں مفت علاج اور دوائیاں بند ہونی نہیں ہو چکیں ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے 2.5 فیصد ہونہیں رہی، ہوچکی ،مہنگائی کی شرح 3 سے 14 فیصد ہونہیں رہی، ہوچکی

نئے پاکستان میں درخت نہیں بلکہ ایک ارب جھوٹ کا ریکارڈ بنے گا، مریم اورنگزیب

کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح، ملکر نیا پاکستان بنائیں گے، وزیراعظم کا عزم

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب ٹیکس وصولیوں میں ریکارڈ162 ارب کا خسارہ ہونہیں رہا، ہوچکا ، دکانیں، فیکٹریاںاور صنعتیں بند ہونہیں رہیں، بند ہوچکی عمران صاحب مزدور، کسان، دکاندار بیروزگار ہونہیں رہے، ہوچکے، پشاور مین ایک ارب درخت لگنے تھے لگے نہیں ،عمران صاحب ایک کروڑ نوکری، پچاس لاکھ گھر ملنے تھے ملے نہیں ، پشاور میٹرو بننی تھی بنی نہیں ،نواز شریف اور شہباز شریف کے الحمدللّٰہ میٹرو، اورنج ٹرین ، بجلی کے منصوبے اور موٹر وے بننے تھے بن گئے

Comments are closed.