وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، اہم ملکی امور پر غور اور فیصلے

وفاقی کابینہ اجلاس میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے تدارک کیلئے انتظامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزارتیں اور ڈویژنز کی سمریز پر فیصلے اور بریفنگز ہوں گی۔ پاکستان ایکسپو سینٹرز کے چیئرمین بورڈ آف ڈایریکٹرز کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔ ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ کے تحت اپیلوں کی سماعت پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

پریس کونسل آف پاکستان کے اراکین کی تقرری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ فش پراسیسنگ پلانٹس کی رجسٹریشن سے متعلق انسپکشن کمیٹی کی تشکیل کا معاملہ زیر غورآئے گا۔ متبادل توانائی ڈیولپمنٹ بورڈ کے سی ای او رانا عبدالجبار کے استعفے کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے 17 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز کے 31 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی.

کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے پیپرا رولز سے استثنیٰ کی منظوری دے دی گئی،وفاقی کابینہ پریس کونسل آف پاکستان کے ممبران کی تقرری کی منظوری دے دی..1997میں اسٹبلشمنٹ سے متعلق کابینہ کے فیصلہ پر نظرثانی کے معاملہ موخر کیا گیا .

Shares: