مزید دیکھیں

مقبول

وفاقی وزرا،مشیروں کو محکمے مل گئے،پرویز خٹک مشیر داخلہ مقرر

حکومت نے مختلف اہم محکموں میں وفاقی وزرا، وزرائے...

امن کے قیام کیلئے امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکی صدر...

ٹی 20 ٹیم سے ڈراپ پربابراعظم کےوالد بول پڑے

دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ...

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بیرونِ ملک سفر کرنیوالوں کیلئے اہم اقدام

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بیرونِ ملک سفر کرنے والے شہریوں کی سہولت اور ہیومن ٹریفکنگ کی روک تھام کے لیے بڑا اقدام کیا گیا ہے۔

اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں بتایا ہے کہ پاکستانی ہوائی اڈوں پر ویزے کی ڈیجیٹل تصدیق کے نظام کا اجراء کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل تصدیق کے لیے پاکستان میں موجود متعلقہ ایمبیسیز کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔

سلمان صوفی کا مزید کہنا ہے کہ ڈیجیٹل تصدیق کے نظام سے پاکستان کے بارڈرز و ہوائی اڈوں سے غیر قانونی آمد و رفت روکنے میں مدد ملے گی۔
https://twitter.com/SalmanSufi7/status/1550013881992495105
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈیجیٹل تصدیق کے نظام سے پاکستان ہیومن ٹریفکنگ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra