وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ سے گزرتے ہوئےکرکٹ گرائونڈ کا دورہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گرائونڈ میں انتظامات کا جائزہ لیا اور گرائونڈ کے اطراف درخت لگانے کی ہدایات دیں گراونڈ کے دورے کے دوران عمران خان کے ساتھ معاون خصوصی شہباز گل بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ ملاقات بھی کی اور ان سے گرائونڈ میں کھیلنے کیلئے انتظامات کے حوالے سے رائے بھی لی، وزیراعظم عمران خان اس سے قبل بھی متعدد بار اس گرائونڈ کا دورہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔
کھلاڑی مشکل وقت سے گھبراتا نہیں ہے ۔ وزیراعظم
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی لانچنگ تقریب ہوئی تھی جس میں ا 6 ہزار اتھلیٹس اور نوجوان جناح اسٹیڈیم میں موجود تھے،وزیراعظم عمران خان نے جناح اسٹیڈیم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عثمان ڈار کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی لانچنگ پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،اسپورٹس نوجوانوں کے لیے بہت ضروری ہے ،جب کھیل کے میدان میں مقابلہ کرتے ہیں تو ہار اور جیت کا طریقہ سیکھتے ہیں ،دلبرداشتہ ہوکر شکست تسلیم کرنا ہی اصل ہا ر ہے،مشکل وقت میں مقابلہ کرنے والا گھبراتا نہیں ،اسپورٹس زندگی کے عملی میدان میں مقابلے کا فن سکھاتی ہے 70فیصد پاکستانی 30سال کے عمر سے کم ہے ،اسپورٹس انسان کی صحت کے لیے اہم ہے ،ہم نے اپنے نوجوانوں کے لیے کھیل کےمیدان آباد کرنے ہیں ،
تقریریں اچھی کرنے والا لیڈر نہیں ہوتا،اسد عمر
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ہم نے 300 کھیل کے میدان بنائے ہیں ،کھیلوں سےانسان کومشکلات سے لڑنا آجاتا ہے،زندگی کے 21 سال انٹرنیشنل اسپورٹس گراؤنڈزمیں گزارے،نئی اسپورٹس کمیٹیوں میں تبدیلی کردی ہے،اسپورٹس کمیٹیوں سے مافیاز نکال دیئے ہیں،نیوزی لینڈمیں 22 کروڑ آبادی والے پاکستان سے زیادہ گراؤنڈز ہیں، خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے 300 گراؤنڈ بنا چکے ہیں،کھیل کے میدان میں آپکو جیتنا آتا ہے اور ساتھ ہی آپ ہار کا مقابلہ کرنا بھی سیکھتے ہیں لیکن یاد رکھیں ہارتا وہ ہے جو ہار مان کر دلبرداشتہ ہو جاتا ہے کھلاڑی مشکل وقت سے گھبراتا نہیں ہے۔