احتساب عدالت ،وزیر اعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف نے اپنی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی
ہارون یوسف کا کہنا تھا کہ نیب سپلیمنٹری رپورٹ میں مجھے بے گناہ قرار دیا گیا ہے، اب مجھے ضمانت کی ضرورت نہیں،
عدالت نے واپس لینے کی بنیاد پر عبوری ضمانت کی درخواست نمٹا دی ،شریک ملزم سید طاہر نقوی نے بھی اپنی عبوری ضمانت واپس لے ،احتساب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزمان نے سماعت کی عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی
نیب نے ہارون یوسف اور دیگر کو بھی بے گناہ قرار دیا ہے ،ہارون یوسف اور طاہر نقوی منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کے شریک ملزمان ہیں اس سے قبل ہارون یوسف اور طاہر نقوی منی لانڈرنگ کے ریفرنس میں اشتہاری تھے
ہارون یوسف کے خلاف لاہور کی احتساب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔ جبکہ انہوں نے احتساب عدالت لاہور میں سرنڈر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی
سینما کی تاریخ کا مشکل ترین، ممکنہ طور پر جان لیوا اور مہنگا اسٹنٹ ٹام کروز پر فلمبند
سینجنٹا کا فصلوں کے بیمہ پروگرام کا کامیابی سے آغاز
بازو میں شدید درد کی شکایت، وجہ لبلبے کا سرطان قرار
اسلام آباد سے شارجہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد