وزیراعظم کے غیر ملکی چینل کو دیئے گئے انٹرویوپر معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا ردعمل سامنے آیا ہے-

باغی ٹی وی : شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ وئٹر پر اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ اللہ کا شکر یہ ایک بہترین انٹرویو ہوا-وزیراعظم پاکستان نے یہ ثابت کیا کہ وہ ایک عالمی لیڈر ہیں جو انسانیت کو درپیش بڑے ایشو پر تدبر اور استدلال سے بات کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں۔ کچھ لوگ اس بہترین انٹرویو سے دل برداشتہ ہیں اور ہر صورت کوئی منفی پہلو نکالنے کی ناکام کوشش میں ہیں-


انہوں نے کہا کہ جعلی لبرلز کے شور مچانے پر اتنی جلدی پریشر میں نہیں آ جاتے۔ بہترین حکمت عملی یہ نہیں تھی کہ زبانی کلامی جعلی لبرلز کو غلط ثابت کرتے۔بلکہ پورا حصہ ریلیز کر کے حقائق سے ان کو غلط ثابت کرتے،جو کیا گیا۔یہ سیریس بزنس ہے اس میں وقت لگتا ہے۔کئی لیولز پر ہر چیز کی جانچ کروانی ہوتی ہے-


وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ حیرانی ہوتی ہے کیسے کیسے افسانے بناتے ہیں۔HBO انٹرویو ویسے ہی ہوا جیسے وہ پلان ہوا تھا-وقت کی کمی کی وجہ سے چند چیزیں edited version میں پوری طرح اجاگر نہیں ہو سکیں-جس کے لئے آج میں نے اور ہماری ٹیم نے کچھ حصے اردو سب ٹائیٹلز کے ساتھ جاری کئے تا کہ پورا بیانیہ پہنچ پائے-

خواتین کے لباس کے چناؤ کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس معاشرے میں رہتے ہیں…
ہمارے معاشرے میں عورت کے پردے کا تصور فتنہ سے بچنا ہے ،عمران خان کا امریکی ٹی وی…
افغانستان سے انخلا سے قبل امریکا کو کیا کرنا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان نے بتا…
Shares: