وزیرا عظم کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا موقف واضح اور دو ٹوک ہے:، پیر نورالحق قادری
وزیرا عظم کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا موقف واضح اور دو ٹوک ہے:، پیر نورالحق قادری
باغی ٹی وی :وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عمران خان کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا موقف واضح اور دو ٹوک ہے:
پاکستان کے واضح موقف نے بیشتر مسلم ممالک کی خارجہ پالسی کی سمت متعین کر دی ہے.پاکستان کی خارجہ پالیسی کو تمام مسلم امہ میں فالو کیا جا رہا ہے.،عمران خان نے ایک بار پھر پاکستان کا وقار بلند کیا ہے،
واضح رہےکہ عمران خان نے دو ٹؤک الفاظ میںکہا ہے کہ اسرائیل کو ماننے کو میرا ضمیر کبھی نہیں مانے گا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک اور واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان نے کلیئر کر دیا تھا کہ جب تک فلسطینیوں کو حق نہیں ملتا، اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔