وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈنمارک میں عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعے نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو گہرا صدمہ پہنچایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس واقعہ سے پاکستان کے عوام گہر ے دکھ اور صدمے میں ہیں ایسے مکروہ اور شیطانی واقعات باربار رونما ہونا بین المذاہب تعلقات، امن اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے،مذاہب کے درمیان نفرت اور اسلام مخالف جذبات بھڑکانے کی گھناونی سازش ہے ،وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصا حکومتوں اور مذہبی رہنماوں پر زور دیا کہ وہ ایسے گھناونے عمل کو ختم کرائیں
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم مٹھی بھر گمراہ او ر شرپسند عناصر کو اربوں کے جذبات ہرگز کھیلنے نہیں دیں گے ایسے عناصر کو اپنا مذموم ایجنڈے مسلط کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے
بد قسمتی سے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری روز کا معمو ل بن رہا ہے،علیم خان
دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کےصدر عبدالعلیم خان نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی قبیح حرکت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے مغرب مسلمانوں کو اشتعال دلا کر عالمی سطح پر نفرت میں اضافہ کر رہا ہے عالمی برادری نوٹس لے، ایسے فعل سے بین المذاہب ہم آہنگی کو دھچکا لگے گا ، مسلم ممالک کو باہم مل کر ایسے واقعات کی روک تھام کرنا ہوگی مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنے کو کسی طور ترقی یافتہ قرار نہیں دیا جا سکتا ،بد قسمتی سے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری روز کا معمو ل بن رہا ہے ، وقت آ گیا ہے کہ ہر قیمت پر ایسی گھناؤنی حرکتوں کا راستہ روکا جائے ،کوئی مذہب یا معاشرہ کسی مذہبی کتاب یا شخصیت کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتا ،
واضح رہے کہ ڈنمارک کے دارالحکومت میں عراقی سفارت خانے کے سامنے دو اسلام مخالف مظاہرین نے قرآن پاک کے ایک نسخے کی بے حرمتی کی ہے، قرآن پاک جلانے والے دونوں افراد کا تعلق ایک ایسے گروپ سے ہے جو خود کو ”ڈینش پیٹریاٹس“ کہتا ہے
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
عراق نے ڈنمارک میں اپنے سفارت خانے کے سامنے قرآن مجید کی بار بار بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کی