اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانی انسانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہوئے المناک حادثے کا جان کر دلی دکھ ہوا، حادثے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، ہم دکھ کی اس گھڑی میں کورین عوام اور حکومتِ جمہوریہ کوریا کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے موان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران مسافر طیارے کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 120 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث پیش آیا طیارہ رن وے سے اتر کر اطراف میں لگی باڑ سے ٹکرا گیا، جس سے طیارے میں آگ لگ گئی، اب تک 96 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ طیارے میں عملے سمیت مجموعی طور پر 181 افراد سوار تھے۔زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیے جانے کا عمل جاری ہے۔

جنوبی کوریا، لینڈنگ کے دوران مسافر طیارہ حادثے کا شکار، 85 افراد ہلاک

سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیجو ائیر کا طیارہ لینڈنگ کے لیے گراؤنڈ پر اترا لیکن پھر رکے بغیر بیرئیر سے جا ٹکرایا اور تباہ ہو گیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور دھواں آسمان پر پھیل گیافائر بریگیڈ کے عملے کو حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی آگ بجھاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق موان ائیرپورٹ پر حادثے کا شکار بوئنگ 737 طیارہ 15 سال پرانا تھا، یہ طیارہ جیجو ائیر کی پرواز 7C-2216 بنکاک سے موان پہنچا تھا اور حادثے کا شکار اسی بدقسمت طیارے نے پرواز 7C-2215 کے طور پر دوبارہ بنکاک جانا تھا-

اسرائیلی وزیراعظم کی طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل

سی ای او جیجو ائیر کا کہنا ہےطیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک غیر واضح ہیں، طیارے کی خرابی کے کوئی ابتدائی شواہد نہیں ملے، گرنے والےطیارے کے حادثات کا کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں تھا، طیارہ حادثےپر معذرت خواہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق موان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اپ اینڈ ڈاؤن کی یومیہ لگ بھگ 16 پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں، حادثے کے بعد اوساکا، ٹوکیو، جیجو سے موان کی 5 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ موان سے ٹوکیو، اوساکا، جیجو، تائی پے، بنکاک روانگی کی 7 پروازیں منسوخ ہیں۔

اوور سیز پاکستانیوں نے 31 فیصد زیادہ پیسے بھیج کر سول نافرمانی کی کال مسترد کردی، مریم اورنگزیب

جنوبی کوریا پولیس اور امدادی اداروں کے 6 سے زائد ہیلی کاپٹر موان ائیرپورٹ پر موجود ہیں جن کے ذریعے زخمیوں یا لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ موان ائیرپورٹ کی تعمیر 1997 میں شروع ہوئی اور 9 نومبر 2007 کو کھولا گیا موان ائیرپورٹ گوانگجو، موکپو اور ناجو کے شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرتا ہے، موان ائیرپورٹ سے سالانہ 543247 مسافر استفادہ کرتے ہیں، موان ائیرپورٹ کا انتظام کوریا ائیرپورٹس کارپوریشن کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

معیشت کیلئے سب کو ایک پیج پر آنا پڑے گا، وفاقی وزیر خزانہ

Shares: