اسلام آباد: پاک بھارت عالمی کپ میچ سے قبل نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے قومی ٹیم کے لئے پیغام جاری کیا ہے،
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف آج کے میچ کے لئے قومی ٹیم کے لئے نیک خواہشات، عزم، مہارت اور نا قابل تسخیر جذبے کے ساتھ کھیلیے جس کے لئے آپ جانے جانتے ہیں،پوری قوم آپ کے ساتھ اور آپ کے لئے دعا گو ہے،
انشاء اللہ پاکستان بھارت کے خلاف اہم مقابلہ جیتے گا۔ محسن نقوی
بھارت کے خلاف اہم میچ،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےقومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں جیت کیلئے کھلاڑیوں کو ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پوری قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔پاکستانی ٹیم کی گزشتہ میچز میں پرفارمنس بہترین رہی، کھلاڑیوں کامورال بلند ہے-پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، قومی کھلاڑی با اعتماد اور جیت کے جذبے سے سر شار ہیں۔ انشاء اللہ پاکستان بھارت کے خلاف اہم مقابلہ جیتے گا۔
پاکستان کے پاس دنیا کےبہترین باولرز اور بیٹرز کا سکواڈ ہے۔کمشنر لاہور
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے پاکستانی ٹیم کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت ٹاکرا۔کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ہوتا ہے۔پاکستان ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے ورلڈ کپ اپنے پہلے دونوں میچ جیت چکی ہے ۔پاکستان کی جیت کیلئے۔پوری قوم کی دعائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں ۔پاکستان کے پاس دنیا کےبہترین باولرز اور بیٹرز کا سکواڈ ہے۔بہترین مقابلہ ہوگا
واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ،احمد آباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں آج پاک بھارت ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
ذکا اشرف 14 اکتوبر کو ہونے والا پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے بھارتی شہر احمد آباد پہنچ گئے
انتظار کی گھڑیاں ختم، بڑا ٹاکر اآج ،وقت آن پہنچا
بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو بھی بابر اعظم کے بیٹنگ کے مداح