وزیراعظم کراچی پہنچ گئے
باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان اہم دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی بھی ان کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم شہری مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے۔ دورہ کراچی کے دوران عمران خان گورنر ہاؤس میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم کراچی میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقات بھی کریں گے، جس میں پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی۔عمران خان کو شہر میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی اور وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
واضحرہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا