وزیرا عظم کسانوں کے لیے بھی پیکج لے آئے

0
37

وزیرا عظم کسانوں کے لیے بھی پیکج لے آئے

باغی ٹی وی :موجودہ حکومت نے جہاں دیگر افراد کے لیے پروگرام جاری کیے ہیں‌وہاں وزیراعظم عمران خان نے ” کامیاب کسان” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت نوجوان کسانوں میں جدید ٹریکٹرز تقسیم کئے جائیں گے۔

کسانوں کو پیکج دیتے کےھ لیے عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کل ساہیوال کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے کامیاب کسان منصوبہ لانچ کریں گے۔ اس منصوبے کے تحت نوجوان کسانوں کو جدید ٹریکٹرز بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ایسے کسان جو وسائل کی کمی کی وجہ سے پیچھے رہ گئے ،ان کی مدد کریں گے۔ ہندوستان میں مودی سرکار کسانوں کا استحصال کرنے رہی ہےجبکہ پاکستان میں حکومت کسانوں کی خوشحالی کیلئے کام کر رہی ہے۔پاکستان تب کامیاب ہو گا جب کسان کامیاب ہوگا۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےخصوصی ہدایات دی ہیں کسانوں کواوپراٹھاناہے، نوجوانوں نےڈیری فارمنگ،لائیواسٹاک میں تعاون کی درخواست کی، حکومت زرعی شعبےسےوابستہ نوجوانوں کومددفراہم کرےگی جبکہ کل وزیراعظم نوجوان کسانوں میں ٹریکٹرزتقسیم کریں گے۔

ہندوستان میں مودی سرکارکسانوں کااستحصال کررہی ہے، پاکستان میں حکومت کسانوں کی خوشحالی کیلئےکام کررہی ہے، پاکستان تب کامیاب ہوگا جب کسان کامیاب ہوگا.

Leave a reply